Monday, 23 May 2016

جون ایلیا

علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں

وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے

جون ایلیا

رقیب

اس دنیا میں جس شخص کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے وہ "رقیب" ہےـ کہ جب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق محبوب " میاں بیوی " بن جاتے ہیں ـ
ڈاکٹر یونس بٹ

مومن خان مومین



بہر عیادت آئے وہ لیکن قضا کے ساتھ




دم ہی نکل گیا مرا آواز پا کے ساتھ

ہائے دیدار۔۔

یہ ہی صورت مرے علاج کی ہیں


میں انہیں کو دکھا لیا جاؤں

ناصر


آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں





تُو نہ ملتا تو کسی اور سے بچھڑے ہوتے



-ناصر

رہ و رسم




ہم سے بڑھائیے نہ رہ و رسم کہ ہم لوگ



مل کر کریں اداس بچھڑ کر کریں اداس